تهذيب الكمال في أسماء الرجال
فیاض احمد سورتی کتب ستہ ا کے اسماء الرجال کے تراجم میں موجود کتابوں میں سب سے قدیم ترین کتاب حافظ عبدالغنی ابن عبد الواحد المقدسی الحنبلیؒ(_۶۰۰)کی الکمال فی اسماء الرجال ہے ، یہ کتاب اسماء الرجال لکتب الستہ و توابعھا کیلئے بعد میں لکھی جانے والی کتابوں کی اصل سمجھی جاتی ہے ، علامہ حافظ ابن حجر عسقلانی(_۷۵۲) اس کتاب کی تعریف میں فرماتے ہیں "من اجل المصنفات فی معرفة حملة الآثار وضعا و اعظم المؤلفات في بصائر ذوي الالباب وقعا" یہ کتاب چونکہ کچھ تراجم کے استدارک ، بعض مسائل کو درج کئے جانے ،اور بہت سے اقوال و امثلہ کی شائشتگی کی مقتضی تھی اس لئے اس پر حافظ ابو الحجاج یوسف ابن الزکی المزی(_۷۴۲) نے کام کیا اور اس کتاب کو خوب سے خوب تر بنادیا جس سے حاملین و طالبینِ حدیث کو استفادہ کرنا آسان ہوگیا، انہوں نے اس کتاب کا نام *تھذیب الکمال فی اسماء الرجال* رکھا؛ اس کتاب کی تعریف میں علامہ ابن سبکی فرماتے ہیں "أجمع علی انہ لم یصنف مثلہ و لایستطاع" علامہ مزیؒ نے اپنی اس کتاب میں د...